شیل پاکستان

شیل پاکستان نے مالی سال 2023ء کی پہلی ششماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی (گلف آن لائن)شیل پاکستان لمٹیڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 16اگست، 2023ء کو مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے مطابق، کمپنی نے مذکورہ ششماہی کے دوران 3.5 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ پچھلے سال، اسی مدت کے دوران بعد از ٹیکس منافع7.5 ارب روپے تھا۔مؤرخہ 14جون،2023ء کو شیل پی ایل سی کی ذیلی کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ نے شیل پاکستان لمٹیڈ میں اپنی ہولڈنگ فروخت کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ۔

اس عرصے میں روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور میکرواکنامک میں غیر یقینی صورت حال دیکھی گئی۔ مسلسل چیلنجوں کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی،طلب میں کمی اور کمپنی کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی جیسے خطرات لاحق ہوئے۔ یہ نتائج ، شیل انٹرنیشنل پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے موصول ہونے والی ایک بار تیکنکی سروس فیس کی معافی کے اثرات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کے دوران تحفظ کو فروغ دینے کی غرض سے چلائی جانے والی مہم ”احتیاط بنے حفاظت” کا اعتراف کیا گیا۔

کمپنی اس صنعت میں تبدیلی کو آگے بڑھانے میں مدد کی غرض سے لوگوں کے درمیان ذہنیت روئیے میں تبدیلی لانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔شیل پاکستان لمٹیڈ اپنی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا رکنے کے لیے آپریشنل عمدگی اور حفاظتی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں