مطالبہ

چین کا امریکہ سے اسٹیل اور ایلومینیم بارے 232 اقدامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

بیجنگ (گلف آن لائن)
چین اور امریکہ کے درمیان تجاری تنازع کے معاملے پرڈبلیو ٹی او کی طرف سے جاری ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ کے اجرا کے حوالے سےچین کی وزارت تجارت کے اہلکار سے صحافی نے سوال کیا کہ سٹیل اور ایلومینیم سے متعلق امریکہ کے سیکشن 232 ٹیرف اقدامات اورچین کے جوابی اقدامات سے متعلق عالمی تجارتی تنظیم کے پینل کی رپورٹ کا نوٹس لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی کیا رائے ہے؟

جمعرات کے روز چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹ کا نوٹس لیا ہے اور اس وقت وہ ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ کا مطالعہ کررہا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اس کیس کا فالو اپ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مسئلے کی جڑ ، امریکہ کی یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں پنہاں ہے۔ چین کا قانون کے مطابق جوابی اقدامات کرنا اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک درست اقدام ہے۔

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے،اسٹیل اور ایلومینیم 232 اقدامات کو فوری طور پر منسوخ کرے اورڈبلیو ٹی او کے دیگراراکین کے ساتھ ، قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پربرقرار رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں