رابی پیرزادہ

پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک منتقل نہیں ہو رہی’ رابی پیرزادہ

لاہور(گلف آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں ہو رہی ، جو لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ میرے خیر خواہ نہیں ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مستحق لوگوں کے لئے تنظیم بنائی ہے ، ایسے میں کیوں ملک کو چھوڑ کر جائوں گی ۔

جب تک میری زندگی ہے میں اس مشن پر کاربند رہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فائونڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، پاکستان میرا پہلا اور آخری گھر ہے اور میں اسے چھوڑ کر جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں