صوفیہ احمد

اداکارہ صوفیہ احمد نے امریکہ میںڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت اختیار کر لی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے والی اداکارہ صوفیہ احمد نے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت اختیار کر لی ۔ ٹی وی کی معروف اداکارہ صوفیہ احمد تقریباً دو سال قبل پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں اور اب انہوں نے امریکہ میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت اختیار کر لی ہے ۔

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ امریکہ میں زندگی کا پہیہ چلانے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے ، میرے والد بوڑھے ہیں اور بیٹا چھوٹا ہے اس لئے مجھے اپنے خاندان کی کفالت کے لئے ملازمت اختیار کرنا پڑی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جسے اپنے ملک کی یاد نہ آتی ہو،مجھے بھی پاکستان کی بڑی یاد آتی ہے ، میں نے انتہائی کرب میں اپنے ملک کو چھوڑا ،کس کا دل کرتا ہے وہ اپنا وطن چھوڑ کر دیار غیر میں جا بسے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں