uae-team

متحدہ عرب امارات نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی

دبئی (گلف آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی، یو اے ای کی یہ نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی فتح ہے۔

میزبان ٹیم نے 143 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، محمد وسیم نے نصف سنچری بنائی، آیان افضل خان کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، مارک چیپمین نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، یو اے ای کے آیان افضل خان نے 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں یو اے ای نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان محمد وسیم نے 29 گیندوں پر 55 اور آصف خان نے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں