چینی

چینی، چائے، کولڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پرچون سطح پر چینی 170روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

لاہور(گلف آن لائن) چینی، چائے، کولڈرنکس اور مشروبات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، پرچون سطح پر چینی 170روپے کلو تک فروخت ہونے لگی،مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے 800ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں50سی75روپے تک کا اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پرچون سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 170روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کولڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا ہے 250ایم ایل کی بوتل5روپے اضافے سی60روپے،500ایم ایل کی بوتل کی قیمت 10روپے اضافے سے 100روپے جبکہ 1500ایم ایل کی بوتل کی قیمت 20روپے اضافے سے 200روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مشروبات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے 800ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 50روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 400روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک اور کمپنی نے 800ایم ایل کی بوتل کی قیمت میں 75روپے اضافہ کیا ہے جس سے قیمت 425روپے ہو گئی ہے۔

چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے 85گرام کا ڈبہ 10روپے اضافے سے 180روپے،170 گرام کا ڈبہ20روپے اضافے سی350روپے تک پہنچ گیا ہے۔دیگر چائے بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں