usman-peerzada

تکنیکی اعتبار سے پاکستانی سینما ترقی کررہا ہے‘عثمان پیرزادہ

لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے پاکستانی سینما ترقی کررہا ہے البتہ ہمیں اپنی کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ذاتی طور پر مجھے سب سے زیادہ ہدایتکاری پسند ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تھیٹر اداکار کا میدان ہے جبکہ فلم ہدایتکار کا میدان ہے، تھیٹر میں اداکار اپنے فن سے خوبصورتی لے کر آتا ہے جبکہ فلم میں پردے پر ہدایتکار کا تصور جھلکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جو بھی کام کروں وہ معیاری ہو، اگر لکھا ہے تو اس میں کچھ نیا لکھنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے، یہ کوشش اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو صرف نیک نیتی او رلگن سے محنت کرنی چاہیے اور اس کے نتائج خدا کی ذات پر چھوڑ دینے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں