gold

متحدہ عرب امارات، سونے کے نرخوں میں کمی

دبئی (گلف آن لائن) متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اماراتی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد گولڈ بسکٹ اور زیورات کی خریداری بڑھ گئی۔دبئی گولڈ مارکیٹ میں ایک شو روم کے سیلز مینجر نے کہا کہ آئندہ کئی ہفتے تک سونے کی قیمت کم ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ 18 اور21 قیراط کے سونے کے زیورات کی طلب زیادہ ہے جبکہ سونےکے 30 اور 50 گرام والے بسکٹس سب سے زیادہ خریدے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں دبئی میں سونے اور زیورات کے گروپ نے کہا کہ ’دبئی سمر سرپرائز‘ کے زیورات کی خریداری میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں