ukrine-pm-f16

یوکرائنی صدر ایف سولہ کے کاک پٹ میں سوار ہو گئے

کیف(یواین پی) یوکرین کے صدر زیلنسکی ڈنمارک کے سکریڈ اسٹرپ ایئر بیس پر ایک ایف سولہ لڑاکا طیارے کے کاک پٹ میں چڑھ گئے۔

ان کے ساتھ ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن بھی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینش وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ اس نوعیت کے 19 لڑاکا طیارے کیف کو فراہم کریں گی۔

کاک پٹ میں بیٹھے اور لڑاکا طیارے کا معائنہ کرتے زیلنسکی خوش دکھائی دئیے۔وہ روس کے ساتھ طاقت کے توازن کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مغربی ملکوں کو ایف سولہ طیارے یوکرین کو فراہم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے چلے آرہے ہیں۔

ڈینش وزیر اعظم فریڈرکسن نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو 19 ایف سولہ طیارے عطیہ کریں گے۔ نیدر لینڈز (ہالینڈ)کے وزیر اعظم مارک روٹے نے اتوار کو یوکرین کے صدر زیلنسکی کو بتایا کہ نیدرلینڈز اور ڈنمارک یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔

روٹے نے ایک ڈچ ایئر بیس پر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ طیارے ایک مرتبہ میں ہی ڈیلیور کئے جائیں گے۔یہ اعلان روٹے اور زیلنسکی کے بیس پر ہینگر میں کھڑے دو سرمئی F-16 طیاروں کی جانچ کے چند منٹ بعد سامنے آیا۔

یہ پیشکش نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے اس بیان کے دو دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے انہیں یوکرین کو امریکی ساختہ ایف سولہ فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں