BCCI

بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیدر آباد دکن میں ورلڈکپ کے میچز کی تاریخ بدلنے سے انکار کردیا

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023ءمیں حیدر آباد دکن میں میچز کی تاریخیں نہیں بدلیں گی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو باضابطہ آگاہ کردیا۔حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی سے مسلسل 2 دن میچز کا شیڈول بدلنے کا کہا تھا۔

بی سی سی آئی نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو دیے گئے جواب میں کہا کہ شیڈول میں تبدیلی اب ممکن نہیں ۔

حیدر آباد دکن میں 9 اکتوبر کو نیدر لینڈز اور نیوزی لینڈ جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ہونا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کا میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا مگر اسے ری شیڈول کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں