zubab-rana

مداح نے 300سے زائد پھولوں سے جڑے گلدستے کا تحفہ دیا تھا‘ زباب رانا

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ مداحوں کی جانب سے شادی کے بہت پیغامات آتے ہیں، شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے میری گاڑی کے سامنے پھولوں کاگلدستہ رکھ دیا تھاجس میں 300 سے زائد پھول لگے ہوئے اور میں مداح سے ملنے کی خواہشمند تھی۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مداح کی چاہت کے ایسے ایسے قصے ہیں کہ انہیں بہت انجوائے کرتی ہوں، ہم کوئٹہ میں ایک فیشن برانڈ کی شوٹنگ کررہے تھے کہ اس دوران میری گاڑی کے سامنے پھولوں کا گلدستہ رکھا ہوا تھا جس میں 300سے زائد پھول ہوں گے۔مجھے زندگی میں اتنے پھول کبھی کسی نے نہیں دئیے تھے، اس مداح نے گلدستے کے ساتھ نوٹ میں لکھا تھا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور آپ جیسی ہیں ہمیشہ ویسی ہی رہیے گا۔

زباب رانا نے کہا کہ میں واقعی چاہتی تھی کہ وہ شخص مجھ سے ملاقات کرے کیونکہ یہ سب سے پیارا تحفہ تھا جو کسی نے مجھے دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں زباب رانا نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے شادی کے بہت پیغام آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں