momina-iqbal

مومنہ اقبال کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

لاہور(گلف آن لائن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔ دوسرے مداح نے انہیں پرنسز کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں