mubher-iqbal

پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں ایڈ جسٹمنٹ مشکل، پی پی یااستحکام پارٹی اہم آپشن ہے،رانا مبشر

کاہنہ(گلف آن لائن)پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں ایڈ جسٹمنٹ مشکل، پی پی یااستحکام پارٹی اہم آپشن ہے؛ رانا مبشر، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءسابق وزیر اعظم کے مشیر رانا مبشر اقبال میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے۔

انہوں ن مزید کہا کہ پی ٹی آئی 9مئی کے واقعات کے بعد پنجاب میں رہنماوں کی علیحدگی اختیار کرنے والوں کے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بالواسطہ اور بلالواسطہ دونوں طریقوں سے غیر اعلانیہ ر ابطے کئے، جن میں ن لیگ میں شمولیت کے لئے اگلے الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی ن لیگ کی ٹکٹوں کی گارنٹی مانگی گئی تھی،

پنجاب میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مسلم لیگ ن میں انتخابی ا سٹیٹلمنٹ“ اور ایڈ جسٹمنٹ مشکل ہے مسلم لیگ ن کے پاس پہلے ہی ایک ایک حلقہ میں کئی کئی امیدوار موجود ہیں، مسلم لیگ ن وعدے کی پاسدار اور اخلاقی اقدار کی ضامن جماعت ہے،

آخر میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے جس قدر ملک کو نقصان پہنچایا اس وقت سب ساتھ تھے اگر اس وقت آواز بلند کرتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا اس لیئے پی ٹی آئی کو چھوڑنے والوں کی مسلم لیگ ن میں ایڈ جسٹمنٹ نا ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں