supreem-court-of-pakistan

سپریم کورٹ،بچوں کی اسمگلنگ اور اغواءکیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن) سپریم کورٹ میں بچوں کے اغواءکیخلاف 31 اگست کو سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کی اسمگلنگ اور اغواءکے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،سپریم کورٹ نے از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا،بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں ریمارکس دئیے تھے کہ یونان میں ہونے والا کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں انسانی اسمگلنگ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے تھے کہ ملک میں خواتین اور بچوں کی بھی انسانی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔

عدالت عظمٰی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت کے پاس بچوں کی اسمگلنگ کے اعداد و شمار ہیں؟۔ جس پر ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ بدقسمتی سے درست اعداد و شمار موجود نہیں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بنائے گئے 2018 کے قانون میں ابہام ہے،بنیادی مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے اسپشلسٹ فورس نہ ہونا بھی ہے۔

انسانی اسمگلنگ روکنے کا کام بھی پولیس کے ذمے تھا،سپریم کورٹ نے کچھ عرصہ قبل طیبہ تشدد کیس بھی سنا تھا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ آج نویں جماعت کی ہونہار طالبہ ہے،طیبہ کو اس کے گھر والے چھوڑ چکے تھے،وہ ایس او ایس ویلج میں رہتی ہے۔ بچوں کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط بنانا بھی ضروری ہے،ہمیں معاشرے کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔

سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں؛ترجمان ریسکیو پنجاب
اوکاڑہ(یواین پی)ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ قصور پاکپتن و دیگر سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8484 لوگوں کا انخلاء، 420 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 341 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیاقصور میں 1896 لوگوں کا انخلاءاور 98 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 108 جانوروں کو منتقل کیا گیا،

اوکاڑہ میں 887 لوگوں کا انخلاءاور 86 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 16 جانوروں کو منتقل کیا گیا، پاکپتن میں 2853 لوگوں کا محفوظ انخلاءاور 46 جانوروں کو محفوظ جگہ پہ منتقل کیا گیا، بہاولنگر میں 704 لوگوں کا انخلاء116 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 68 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا، وہاڑی میں 2124 لوگوں کا محفوظ انخلاءاور 103 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا، سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں متعین ہیں اور قریبی اضلاع بیک اپ کے لیے تیار ہیں،پنجاب بھر ریسکیو 1122 کے روٹین آپریشن جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں