statics

افراط زرکی شرح میں ایک ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیاد پر0.05 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد (گلف آن لائن ) ملک میں افراط زرکی شرح میں ایک ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیاد پر0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 24اگست کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 12 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 22.16 فیصد، چکن 5.44 فیصد، اری سکس نائن چاول 1.70 فیصد، آلو1.43 فیصد، کیلا1.22 فیصد، بناسپتی گھی 0.97 فیصد، سرسوں کاتیل 0.87 فیصد، کوکنگ آئل5 لیٹر0.67 فیصد، دال چنا 0.49 فیصد، ایل پی جی 0.43 فیصد اورآٹے کی قیمت میں 0.25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں 23.56 فیصد، دال مسور3.66 فیصد، چینی 3.43 فیصد، لہسن 2.17 فیصد، انڈے 2.13 فیصد،پکی دال 2.04 فیصد، دال ماش 1.52 فیصد اورانرجی سیورکی قیمت میں 1.89 فیصدکا اضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.19 فیصد اضافہ ہوا، 17733روپے سے 22888 روپے، 22889 روپے سے 29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.12 فیصد، 0.10 فیصد، 0.08 فیصد اور0.01 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریے کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں