doctor-ali

کینیڈا میں سعودی اتاشی کی طرف سے سعودی ڈاکٹر کے لیے ایوارڈ

ٹورنٹو(گلف آن لائن) کینیڈا میں سعودی عرب کے اتاشی نے میک گل یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے سعودی ڈاکٹر علی الاختر کو 2023 کا مائیکل ڈیوڈسن ایوارڈ برائے کارڈیک سرجری سے نوازا۔

یہ ایوارڈ کارڈیو تھوراسک سرجنوں کو دیا جاتا ہے جن کی تربیت اور عملی ریکارڈ قابل ذکرہوتا ہے اور تعلیم کے میدان میں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دی ہوتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر علی کو یہ ایوارڈ قائم مقام سعودی اتاشی پروفیسر ڈاکٹر محمد الجبری نے عطا کیا۔

ڈاکٹر علی الاختر نیاس موقع پر کہا کہ مائیکل ڈیوڈسن ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے، جو ممتاز کارڈیک سرجن کو علمی اور عملی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جاتا ہے، اور یہ سرجنوں کے لیے ایک اہم ایوارڈ ہے، اور اس میں چیف کارڈیک سرجن کا نام ہے جو اس شعبے میں روحانی باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔یہ ایک مسابقتی ایوارڈ ہے جو کارڈیک سرجری میں ممتاز لوگوں کو دیا جاتا ہے، خاص طور پر امریکا اور کینیڈا کے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو دیا جانے والا اہم ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ایک کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے درمیان مقابلے کے بعد دیا جاتا ہے اور ڈاکٹر کا انتخاب یہ کمیٹی کرتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر الاختر قصیم یونیورسٹی سے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن میں محدود سرجیکل اسپیشلائزیشن میں سکالرشپ پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں