muamer-rana

”چوڑیاں“ کا 85ہزار معاوضہ ملا تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، معمر رانا

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ ماضی کی شاہکار فلم ”چوڑیاں“ کا معاوضہ85ہزار روپے وصول کیا تھا اور خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا،اس فلم کی کامیابی کے بعد میرے پاس فلموں کی لائنیں لگ گئی تھیں۔

معمر رانا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1998میں ”چوڑیاں“ پر جو لاگت آئی تھی وہ 55سی60لاکھ روپے تھی اور اس نے سنگل سینما کے ساتھ48کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا،

اس فلم نے انگلینڈ میں بڑا بزنس کیا۔ مجھے اس وقت 85ہزار روپے معاوضہ ملا تھا اور میں خوشی سے پاگل ہو گیا تھا، اس کے بعد مجھے فلمیں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں