پرویز الٰہی

پرویزالہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (گلف آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ،ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نےغیرقانونی طورپروارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری ڈالی،نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹیگیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا۔

نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی،لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت پرویزالہی کی کسی بھی خفیہ مقدمےمیں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کا معاملہ،پرویزالہی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب لاہورکی تفتیشی ٹیم پرویزالہی کوعدالت کے روبرو پیش کرے گی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے تفتیش کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

ملزم پرویزالہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ پرویزالہی کے شریک ملزم سہیل اصغراعوان کو بھی عدالت پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں