ushna-shah

شوہر کی حرکتیں ٹھیک ہوں تو بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے، اشنا شاہ

کراچی(گلف آن لائن) اداکارہ اشنا شاہ نے کہاہے کہ شوہر کی حرکتیں ٹھیک ہوں تو بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے۔

ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہئے،اگر بیوی شوہر کا موبائل دیکھ بھی لے تو شوہر کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اکثرمرد حضرات اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں،اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شوہرکی حرکتیں ٹھیک ہوں تو بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے، میرے شوہر اچھے ہیں،انہوں نے میرے کہے بغیر اپنے موبائل پر میری فیس آئی ڈی لگا ئی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں