، سراج الحق

عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے، سراج الحق

سکھر(گلف آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہےکہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سراج الحق نے سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں، پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے ناگزیر ہے کہ سودی نظام سے نجات حاصل کی جائے، جب بھی جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ملک میں سود کا خاتمہ کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وکلا برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں