Pervaiz-Elahi14

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہٰی کے رہائی کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کا حکم

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے آج عدالتی حکومت پر پرویز الہیٰ کو پیش کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا،لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جار ی کیا، عدالت نے پرویز الہی کو نیب اور کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ کوئی اتھارٹی،ایجنسی اور آفس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے۔عدالت نے پرویز الہیٰ کو نظر بندی قانون کے تحت نظر بند نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں چوہدری پرویز الہیٰ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب نیب نے پرویز الہی کے رہائی کے حکم کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس اہلکار نیب اہلکاروں کے پرویز الہی کو گرفتار کرنے کےلیے منت سماجت کرتے رہے۔ نیب آفیسر نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔

اس دوران پولیس اور نیب اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی ہو گئی۔ بعدازاں نیب کی گاڑی چلی گئی۔جس کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے پہنچ گئی، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو جسٹس امجد رفیق نے چیمبر میں طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں