shah-mehmood

ہنگامہ آرائی مقدمات میں شاہ محمود کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد (گلف آن لائن) عدالت نے ہنگامہ آرائی مقدمات میں شاہ محمود کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابو الحسنات نے ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں شاہ محمود کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

رہنماءپی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کو طلب کیا جائے یا ضمانت میں توسیع کریں۔

پراسیکیوٹر نے رہنماءپی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ بعد میں سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں