تہران(گلف آن لائن)اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ایرانی ویٹ لفٹر مصطفی راجائی کو اسرائیلی کھلاڑی سے مصافحہ اورساتھ تصویر کھنچوانے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ایرانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے راجائی پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔ماضی میں بھی کئی ایرانی کھلاڑی متعدد مقابلوں میں اسرائیلیوں کا سامنا کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔



