dr yasmin rasheed

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھیج دیا

لاہور(گلف آن لائن) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو واپس جیل بھیج دیا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چودھری،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنما¶ں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا.

دوسری جانب عدالت نے ماڈل ٹا¶ن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چودھری اور 9 مئی واقعے کے 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں