Sugar

ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں8روپے اضافہ

لاہور(گلف آن لائن) تھوک اور پرچون سطح پر چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،8روپے کلو اضافے کے بعد ہول سیل میں چینی کی قیمت174روپے کلو تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین روز قبل چینی کے پچاس کلو کے بیگ کی قیمت8300روپے تھی جو 400روپے اضافے سے 8700روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اضافے سے ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت174روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 180سی185روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوںمیں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں