bank

بینکوں کے منافع میں 2023 کی دوسری سہ ماہی میں 203فیصد اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) بینکوں کے منافع میں کیلنڈر سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں 203فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بینکوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مارچ سے جون تک کی مدت میں فہرستی بینکوں کو131298ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022کی اسی مدت کے مقابلے میں 203فیصد زیادہ ہے۔

سال کی دوسری سہ ماہی میں الائیڈ بینک کو 9552ملین روپے،عسکری بینک کو4134ملین روپے، بینک الحبیب کو7583ملین روپے،بینک الفلاح کو7855ملین روپے، بینک اسلامی کو3308ملین روپے، بینک آف خیبرکو 750ملین روپے، بینک آف پنجاب کو2273ملین روپے،فیصل بینک کو 4353ملین روپے،

حبیب بینک کو13083ملین روپے، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کو6285ملین روپے،جے ایس بینک کو708ملین روپے،ایم سی بی بینک کو14695ملین روپے،میزان بینک کو17161ملین روپے، نیشنل بینک کو15847ملین روپے، سامبا بینک کو426ملین روپے،سنہری بینک کو1088ملین روپے،سٹینڈرز چارٹرڈ بینک 9594ملین روپے،

بینک کو799ملین روپے(خسارہ) اور یونائیٹڈ بینک کو13051ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔میزان بینک، نیشنل بینک، ایم سی بی، حبیب بینک اوریونائیٹڈ بینک منافع کے حوالے سے سرفہرست بینک رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سمٹ بینک کو799ملین روپے کا خسارہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں