Ahsan-Iqbal1

چینی برآمد کرنے کی اجازت نوید قمر کی وزارتِ تجارت نے دی،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت نوید قمر کی وزارتِ تجارت نے دی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پروگرام میں بات چیت کی اور چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری سابق وزیرِ تجارت نوید قمر پر ڈال دی۔

انکا کہنا تھا کہ سابق حکومت اتحادی حکومت تھی اس لیے معاملے کی ساری ذمہ داری مسلم لیگ ن نہیں اٹھا سکتی۔احسن اقبال نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسمگلنگ،کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں چینی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہو گئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں،کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔کراچی میں چینی 180 روپے میں دستیاب ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور،خضدار اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے اور گوجرانوالہ میں 171 روپے روپے فی کلو ہے۔ لاڑکانہ، بنوں، فیصل آباد، اور ملتان میں چینی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اس طرح سرگودھا میں چینی کی قیمت 166 روپے فی کلو ہے۔

بہاولپورمیں چینی کی قیمت 165 اور سکھرمیں چینی کی قیمت 156 روپے فی کلو ہے۔ جبکہ حکومت کے اعلانات اور نوٹس منافع خوروں کو لگام نہ ڈالی جا سکی اور مختلف شہروں میں چینی کی ڈبل سنچری ہوگئی۔ پشاور کی عام مارکیٹوں میں 100 روپے فی کلو ملنے والی چینی اب 200 روپے میں فروخت ہونے لگی،سب سے زیادہ مہنگی چینی نوشکی میں 220 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں