rema

احسن خان کو ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ مخلص پایا ہے، ریما

لاہور(گلف آن لائن) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ احسن خان نے جتنی محنت کی ہے خدا کی ذات نے اسے اتنی ہی کامیابیاں دی ہیں، احسن خان کو ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ مخلص پایا ہے۔

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ احسن خان بہترین اداکار ہے اور اس کی وجہ اس کا فن سے لگاﺅ ہونا ہے۔

جو بھی انسان اپنے شعبے میں لگن اور جذبے سے کام کرتا ہے اسے ضرور کامیابی ملتی ہے،

احسن خان نے شوبز کی دنیا میں نام بنانے کے لئے بے پناہ محنت کی ہے اور اس کا ثمر بھی ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں