zaka-ashraf

ذکاءاشرف کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

لاہور (گلف آن لائن) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ایشیاءکپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دیدی ہے۔

ذکاءاشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات چیت کی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیاءکپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی۔ذکاءاشرف نے موقف اختیار کیا کہ سری لنکا میں اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے وہاں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ذکاءاشرف نے کہا کہ ایشیاءکپ کے بقیہ پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

ایشیاءکپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اسے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ذکاءاشرف کی اس تجویز کے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اپنا تبصرہ بھیجیں