rain

سعودی عرب میں آئندہ چند روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض (گلف آن لائن) سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا،

مملکت کے مختلف علاقوں کے لیے موسم کی پیشن گوئی کی بنیاد پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اعلان کردہ ہدایات اور انتباہات کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل کردی۔

شہری دفاع نے غیر محفوظ مقامات پر تیراکی نہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرج چمک کے دوران ہر ایک کے لیے محفوظ مقامات پر رہنا ضروری ہے اور طوفانوں، دلدلوں، وادیوں اور دیگر جگہوں سے بچنیں جہاں پانی جمع ہوتا ہے۔سول ڈیفنس نے بتایا کہ مکہ مکرمہ، عسیر، جازان اور الباحہ کے علاقے درمیانی سے شدید بارشوں سے متاثر ہوں گے.

جو سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں، اس کے ساتھ اولے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جو گردو غبار کو اڑا دیتی ہیں، مکہ کے علاقے، طائف، الجمم، بحرہ، القنفودہ، اللیث، الکامل، خولیس، میسان، ادھم اور الاردیات میں بارش کی توقع ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس دوران بعض مقامات پر گردو غبار کو اڑانے والی ہوا¶ں کے ساتھ ہلکی سے اعتدال پسند بارش کا امکان ہے، یہ پیشگوئی دارالحکومت ریاض کے علاقوں وادی الدواسیر، السلیل، القویہ، عفیف، الافلج، المویہ، الخرمہ اور مکہ کے علاقے میں تربہ کے ساتھ ساتھ مدینہ اور نجران کے علاقوں کیلئے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں