ranbir-kapoor

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مداحوں کو خوش کردیا

ممبئی(گلف آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ، اداکارہ عالیہ بھٹ کی امریکا کے شہر نیو یارک سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو رنبیر کپور کے ایک فین پیج کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے اچانک وہاں موجود اپنے مداحوں کے پاس تھوڑی دیر کے لیے رُکے ان کے ساتھ کچھ دیر گفتگو کی اور سیلفیاں بنوائیں۔

اس موقع پر رنبیر کپور نے سیاہ رنگ کی جینز کے ساتھ سرمئی رنگ کی سوئٹ شرٹ پہنےنظر آئے جبکہ عالیہ بھٹ نے سیاہ رنگ کی پینٹ کے ساتھ بڑے سائز کی کالے اور سفید رنگ کی چیکرڈ شرٹ پہنی ہوئی تھی۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں