Pervaiz-Elahi14

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست غیر مثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست غیر مثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مرزا وقاص رف نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہر صورت ضروری ہے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ کو عدالتی حکم سے تحفظات ہیں تو چیلنج کر سکتے ہیں۔جسٹس مرزا وقاص رف نے قرار دیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتا دیتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر اس عدالت سے پہلے کا تھا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیف کمشنر کو پیش ہونا چاہیے تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست غیر م¶ثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس مرزا وقاص رف نے ہدایت کی کہ افسران کیخلاف کارروائی کیلئے رجسٹرار آفس الگ فائل تیار کرے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو آج پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تھی،جسٹس مرزا وقاص ر¶ف نے درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اب معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ سابق وزیراعلٰی کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا حکم ہے پرویز الٰہی کو پیش کیا جائے۔

جسٹس مرزا وقاص ر¶ف نے ریمارکس دئیے کہ کمشنر اسلام آباد کو حکم دے رہا ہوں کہ وہ پرویز الٰہی کو پیش کریں،بادی النظر میں ریاست سابق وزیراعلٰی پنجاب کو پیش کرنے سے گریزاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں