baber-azam2

ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ کے دوران بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔پاکستانی کپتان نے یہ سنگ میل 31 اننگز میں عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم نے لاہور میں بنگلادیش کے خلاف جاری میچ کے دوران جیسے ہی چھٹا رن لیا، وہ بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

بطور کپتان 2 ہزار رنز کا سنگ میل جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 41، مائیکل کلارک نے 47 جبکہ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی اور انگلش ٹیم کے مورگن نے 48، 48 اننگز میں عبور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں