mian-javed

نواز شریف سے دوست ممالک خوش ہیں،میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے دوست ممالک خوش ہیں تاہم کئی عالمی قوتیں اوردنیاکے بعض ممالک پی ٹی آئی لیڈر کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ چند ہفتوں سے پاکستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نظر آرہی ہے، دشمن تب وار کرتا ہے جب ریاست اسے کمزور نظر آتی ہے،دشمن ملک کی معیشت کی صورتحال کو دیکھ کرکارروائیاں کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو گومگوکی کیفیت سے نکالنا ہے تو اسے حقائق سے آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ پاکستان اس نہج پر کیسے پہنچا،75 سال سے ملک میں تجربے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان میں امن قائم کیا اور سی پیک کا منصوبہ شروع کیایہ بات درست ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر کچھ قوتیں نواز شریف سے ناراض ہیں تاہم نواز شریف سے دوست ممالک خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات مدھم ہورہے ہیں اور عالمی قوتیں پی ٹی آئی کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

وہ مالیاتی ادارے جن کا کوئی حق نہیں بنتا وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پرحملہ کرکے عالمی عدالتوں میں جانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔مہنگائی اور قرضوں کا انبار لینے پرنوٹس لیا جانا چاہئےتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں