mariyam-nawaz

مریم نواز کی ایک بار پھرچیف جسٹس عمر عطا بندیال پر تنقید

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمر عطا بندیال صاحب اور ہم خیالوں نے ساس کی خاطر عدلیہ کی ساکھ قربان کر دی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صد افسوس۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں چند روز رہ گئے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے بطورِ چیف جسٹس 2 فروری 2022ءکو عہدے کا حلف اٹھایا تھا،صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عمر عطاءبندیال سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

جسٹس عمر عطاءبندیال نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد حلف اٹھایا تھا۔نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی،صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت دی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023ءسے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہو گا۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ءکو ریٹائرڈ ہو جائیں گے،

صدر مملکت عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 17 ستمبر 2023ءکو عہدے کا حلف لیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی 29 ویں چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں