anwar-ul-haq-6

نگراں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس،سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعظم ہاﺅس اسلام آبادمیں ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، عسکری قیادت اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی حکام نے تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں