کراچی (گلف آن لائن) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے پریشان افراد ملک چھوڑنے کی بجائے صبر کریں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمعاشی حالات کے باعث تنگ دستی میں زندگی گزارنے اور مستقل ذریعہ معاش نہ ہونے پر خود کشی پر مجبور لوگوں کو دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے پریشان ہوکر ملک چھوڑنے والے صبر کریں، ان کی آمدنی میں کچھ کمی ہوئی ہے نہ کہ ختم ہوئی ہے۔
انہوں ے کہا کہ جب تمام پڑھے لکھے لوگ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے تو سسٹم کون سنبھالے گا، وہ کس کے ہاتھوں میں ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔