asif-zardari

الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا،ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے،سابق صدر کا بیان

کراچی (گلف آن لائن) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا۔

مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔آصف زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبہ جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے،

ہم سب کو سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق 90 روز میں کرائے جائیں،الیکشن کمیشن کم سے کم عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان تو کریں۔

الیکشن کمیشن 90 دن میں نہیں تو 100 اور 120 دن میں الیکشن کا اعلان کرے۔ الیکشن کرائیں تاکہ ہم جیت کرعوام کی خدمت کر سکیں،الیکشن میں تاخیر کا سوال انتخابات سے بھاگنے والوں سے کیا جائے۔

نیب کیسز پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 16 ماہ دوسری جماعتوں نے اپنے کیسز معاف کرائے،ہماری توجہ اپنے کام پر تھی کیسز پر نہیں۔ پیپلز پارٹی ماضی میں بھی نیب سے خوفزدہ نہیں ہوئی اور اب بھی نہیں ڈری،پیپلز پارٹی کے کسی رہنما کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے۔

ہم نے پروپیگنڈا اور کردار کشی کرنے والوں کو اپنی کارکردگی سے منہ توڑ جواب دیا۔ نیب کی جھوٹی خبر چلا کر یہ خاموش کرا دیں گے تو ان کی غلطی فہمی ہے،ہمارے سارے کیسز وہی ہیں،عدالت اور نیب کا سامنا کرنا کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں