nawaz-sharif

ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،رانا محمدنواز

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماءرانا محمدنواز نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے 16 ماہ کے اقتدار کے دوران جس انداز میں ملک کو بچانے کیلئے تمام جماعتوں کو اکھٹا کر کے ترقیاتی کاموں سمیت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پالیسیوں کو اپنایا اس کی مثال نہیں دی جا سکتی،

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہ ملک ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا اور ن لیگ اقتدار حاصل کرنے کے بعد نا صرف مہنگائی بلکہ ملکی معیشت و عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی،

رانا محمدنواز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔میاں محمدنواز شریف کی وطن واپسی کی پوری قوم شدت سے منتظر ہے اپنے محبوب قائد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار والہانہ پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں