momina-iqbal

شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی،مومنہ اقبال

کراچی (گلف آن لائن) اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی،سوچا نہیں الیکشن میں کسے ووٹ دوں گی۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے کہا کہ مجھے فلائٹ فوبیا ہے جہاز میں سفر کرنا بہت مشکل کام ہے مگر مجبورا ایک سے دوسرے شہر جہاز میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل سیاسی صورتحال کے سبب بہت پریشان اور غصے میں ہوں ابھی سوچا نہیں الیکشن میں ووٹ کسے دوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں شادی کے بہت فوائد ہیں، شادی کے لئے اداکاروں کو کپڑے سمیت سب کچھ مفت مل جاتا ہے اور شادی ہو جاتی ہے، اداکاروں کے بچوں کی تقریبات پر بھی خرچہ نہیں آتا جبکہ نقصان یہ ہے کہ سمجھ نہیں آتا کون کس کی تعریف کر رہا ہے،

بیوی اپنی،شوہر اپنی تعریفوں میں لگے رہتے ہیں،پھرلڑائیاں ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں حلف اٹھاتی ہوں کہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں