میچ کے دوران ابر آلود حالات اور بارش متوقع، پاکستان کے 4 تیز گیند بازوں کے ساتھ جانے کی توقع

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان ایشیا کپ میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اتوار کو کولمبو میں ہونے والے دوسرے سپر 4 مقابلے کی تیاری کر رہا ہے۔

مین ان گرین کا اسی پلیئنگ الیون کے ساتھ جانے کا امکان ہے، جس نے بدھ کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف سات وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے آخری میچ میں محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو میدان میں اتارا، آل را¶نڈر نے عمدہ با¶لنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 27 رنز دیے جبکہ شکیب الحسن کی اہم وکٹ حاصل کی، جو فارم میں نظر آرہے تھے اور ان کے ساتھ مشفیق الرحیم اہم شراکت داری کر رہے تھے۔

اس کے برعکس، محمد نواز کو ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف گروپ اے کے پہلے میچ میں اپنی با¶لنگ کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو کہ آنے والے میچ سے ان کی متوقع غیر موجودگی میں ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔ تصادم کے دوران ابر آلود حالات اور بارش کی توقع کے ساتھ، پاکستان کے چار پیسرز کے ساتھ جانے کا امکان ہے، فہیم…

اپنا تبصرہ بھیجیں