Arif-Alvi

صدر مملکت عارف علوی کا قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نےقائدِاعظم کے یوم وفات کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بابائے قوم کی 75 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قائدِاعظم کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان حاصل کیا، انہوں نے ہمیشہ امن، مساوات، قانون کی بالادستی، معاشی وسماجی انصاف اور اقلیتیوں کے حقوق کی وکالت کی۔

انہوں نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ قائدِاعظم نے مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا اور علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لائے، پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتےہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے قائدِاعظم کے بتائے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے تمام تر توجہ تعلیم اور غربت کے خاتمے پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کمزور طبقات سمیت خواتین اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں