سنیتا مارشل

ٹرینر کی ڈانٹ کی وجہ سے ائیر ہوسٹس کی نوکری چھوڑ کر آ گئی تھی، سنیتا مارشل

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا،جب میں بڑی ہو رہی تھی تو اس وقت کافی لوگ ایم بی اے کر رہے تھے، پھر حالات ایسے ہوئے کہ مجھے جاب کرنے کی ضرورت پڑی۔

اداکارہ نے انٹر ویو میں بتایا کہ میں نے ایئرہوسٹس کے لئے درخواست دی تو فوراً ہی منتخب کر لیا گیا، جب پہلے دن گئی تو میرے ٹرینر کافی سخت مزاج تھے، میں نے ان کی بات پر ”یس“کی بجائے ”یا“بولا تو وہ بہت غصہ ہوئے اور مجھے ڈانٹا جس کی وجہ سے فضائی میزبان بننے کا ارادہ ترک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بہت سخت مزاج ہوتی ہیں، ایک دفعہ میں پی آئی اے کے طیارے میں بیچ والی نشست پر بیٹھ کر سفر کر رہی تھی۔سفر کے دوران ایک ایئرہوسٹس دائیںجبکہ دوسری بائیں سے آئی اور میرے برابر میں بیٹھے مسافروں کو کھانا فراہم کر کے جانے لگیں تو میں نے روک کر کہا کہ میرا کھانا کہاں ہے تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا کہ اپنی ٹرے تو کھلی رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں