dry-fruit

تیل داربیجوں اورگری دار میوہ جات کی برآمدات میں جولائی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر250 فیصد اضافہ

فیصل آباد (گلف آن لائن)تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برآمدات میں جولائی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 250 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں جولائی 2023 کے دوران تیل دار بیجوں اور گری دارمیوہ جات کی برآمدات میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2022 کے دوران 241 ملین روپے کے تیل دار بیج اور گری دار میوہ جات برآمد کیے گئےجبکہ جولائی 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 845 ملین روپے رہا۔ اس طرح تیل دار بیجوں اور گری دار میوہ جات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر250فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں