آئی س سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا

دبئی (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔اگست کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راو¿نڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی نامزد کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے، ہم نے شاندار پرفاررمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراو¿ڈ کے سامنے کھیل کر اچھا لگا، ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز کے بعد پاکستان میں ہوئے ہیں۔میں نے اپنے کیریئر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراو¿ڈ کے سامنے کھیلی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں