محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، 9 مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور(گلف آن لائن) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں 9مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-

وزیراعلی محسن نقوی نے تین وزرا اوراعلی افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور 9مئی کے واقعات پرلاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کاحکم دیا-اجلاس میں 9مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا-

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھر وں کی تعمیر و تزئین مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دوہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزرا منصور قادر،بلال افضل،اظفر علی ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اورسیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گی-

اجلاس میں صوبائی وزرا منصور قادر، عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او،سیکرٹریزاوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں