sarafraz-bhagti

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(گلف آن لائن)نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ترقی اور امن وامان کے دشمنوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔

جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی اور امن وامان کے دشمنوں سے کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے حافظ حمداللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں