hafiz-hussain

انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیرکی سرگرمیاں تشویشناک ہیں،حافظ حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ سائفرکیس میں امریکی مداخلت کی تحقیقات کی جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورے و ملاقاتیں مشکوک ہیں، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد حب اور گوادر میں امریکی سفیرکے دورے نے سوالات کو جنم دیا ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہاکہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، امریکی سفیر کے دورے مداخلت کے سوا کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں