احسن کامرے

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے گھر سے ہی جمہوری رویے اپنانا ہونگے: احسن کامرے

لاہور (پ ر)نوجوان رہنما و سربراہ اپرچونٹی کلب احسن کامرے نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر ڈکٹیٹر والی سوچ کے مالک ہیں، گھر سے لے کر ایوانوں تک، ہر سطح پر جس کے پاس فیصلہ سازی کا اختیار ہے وہ اپنی من مانی کرتا ہے، یہ جمہوری ملک ہے لہٰذا ہمیں جمہوری رویے اپنانا ہونگے، والدین کو گھریلو فیصلوں میں جمہوری طرز اختیار کرنی چاہیے، بچوں کو اپنی رائے کی آزادی دینے سے معاشرے میں جمہوری رویوں کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’جمہوریت کے عالمی دن‘ کے موقع پر،وائز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے کیا۔ احسن کامرے نے مزید کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ملک میں استحکام لاسکتا ہے لیکن یہ نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، جن کے بارے میں قانون یا پالیسی بنائی جاتی ہے، ان کی رائے کو لازمی شامل کیا جائے، سیاسی جماعتیں نوجوانوں اور خواتین کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں کارکن اور ووٹر سے زیادہ کردار دینے کیلئے تیار نہیں، اسمبلیوں میں جن نوجوانوں اور خواتین کو جگہ ملی،

ان کا تعلق کسی بڑے سیاسی خاندان، لیڈر یا کسی طاقتور شخصیت سے ہے، اگر ہم ملک میں مضبوط جمہوریت اور صحیح معنوں میں استحکام چاہتے ہیں تو نوجوانوں کو بلاتفریق رنگ، نسل، جنس آگے آنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے لیکن اگر نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تو ان میں موجود فرسٹریشن ملک کے لیے مزید مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں