kim-jong

روسی صدر پیوٹن نے کم جونگ ان کی شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تاریخ کو آگے لے کر چلنے کا اعائدہ کیا۔روسی صدر سے ملاقات کے موقع پر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اپنے دشمنوں پر فتح یاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں